عامر شہزاد : پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اجلاس کل ہوگا۔
پشاور کی غیر سرکاری مقامی رویت ہلال نے اجلاس کل طلب کر لیا۔ اجلاس نماز مغرب کے بعد جامع مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔
اجلاس کے لیے تمام علاقائی علماء کرام کو دعوت دے دی گئی ہے۔ صوبے بھر سے شہادت جمع ہونے تک اجلاس جاری رہے گا۔