سراج الحق کا 27 رمضان المبارک کو ملین مارچ نکالنے کا اعلان

10 Mar, 2024 | 06:37 PM

ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 27 رمضان المبارک کو ملین مارچ نکالنے کا اعلان کردیا۔ 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ دو خاندان پاکستان پر مسلط ہو گئے ہیں ،ان کے ہوتے پاکستان کا خزانہ محفوظ نہیں ہے، ان خاندانوں نے کئی سالوں سے ملک کو نچوڑا ہے۔ پاکستانی قوم کو یقین دلاتا ہوں یہ ان کی آخری باری ہے، اب عوام بیدار ہورہے ہیں۔ مارچ کا مہینہ ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ تین سو یونٹ بجلی مفت دیں گے،مطالبہ ہے مارچ کے مہینے میں تین سو یونٹ بجلی والوں کو بل نا بھیجنا۔ 

انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلام ہیں،اسمبلیوں کے اندر نا سہی دیوار کے باہر پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ موجود ہوں گے۔ پاکستان ہمیں عزیز ہے جو ایک نظریے کا نام ہے، وعدہ کریں ملک میں اسلامی انقلاب لانے تک جہدوجہد جاری رکھیں گے۔ حکومت غزہ کو بچانے کے لیے جہاد کا اعلان کریں ، جہاد اسلام کا طریقہ ہے، اگر حکمران یہ نہیں کر سکتے تو ہمیں جانے دیں ہم غزہ جانا چاہتے ہیں۔ ہم سمجھیں گے حکمرانوں نے خاموشی اختیار کر کے یہودیوں کا ساتھ دیا۔ وعدہ کریں 27 رمضان المبارک کو غزہ کے ساتھ یکجتی کے لیے ملیں مارچ میں حصہ لینا ہے۔ 

مزیدخبریں