لاہور ؛ بین الاضلاعی نوسرباز اور چور گینگ کی 2  خواتین ملزم گرفتار

10 Mar, 2024 | 06:07 PM

اسرار خان : لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس گلبرگ نے کارروائی کے دوران بین الاضلاعی نوسرباز اور چور گینگ کی 2  خواتین ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

 انچارج انویسٹی گیشن زاہد سلیم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شمیم کومل اور وردہ بی بی شامل ہیں،  خواتین ملزمان رکشہ میں سوار ہو کر قہہ کرنے کا بہانہ بناتیں، ملزم خواتین توجہ ہٹتے ہی دیگر مسافروں کی نقدی اور قیمتی سامان چرا لیتیں، گرفتار ملزم خواتین ریکارڈیافتہ ہیں۔ دوران تفتیش ملزم خواتین نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔ 

مزیدخبریں