این اے 62 سے ایم این اے  چودھری الیاس مسلم لیگ  قاف میں شامل ہو گئے

10 Mar, 2024 | 05:43 PM

سٹی42: گجرات  میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62سے  آزاد منتخب ہونے والے ایم این اے چودھری الیاس مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے ۔ 

چودھری الیاس نے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کےچودھری عابد رضا کوٹلہ کو شکست دی تھی۔ ان کو پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ قرار دیا جاتا تھا۔

چوہدری الیاس کے مسلم لیگ قاف میں شامل ہونے کی افواہ پھیلی تو ان سے الیکشن میں شکست کھانے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی عابد رضا کوٹلہ نے گزشتہ ماہ 27 فروری کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں مسلم لیگ (ق) میں شامل ارکان قومی اسمبلی کے نام دریافت کیے گئے تھے۔

 7 مارچ کو الیکشن کمشن نے مسلم لیگ (ق) کے چار  ارکان قومی اسمبلی کے نام بھیجے جن میں  این اے 62 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے محمد الیاس چوہدری، این اے 63 سے چوہدری حسین الہٰی، این اے 64 سے چوہدری سالک حسین اور این اے 165 (بہاولپور) سے طارق بشیر چیمہ کے نام شامل تھے۔

گجرات کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود نے بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط کی تصدیق کی۔

مزیدخبریں