پولیس نے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کرلیا

10 Mar, 2024 | 05:16 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی، پی ٹی آئی قیادت مبینہ دھاندلی کیخلاف سراپا احتجاج تھی۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے حراست میں لے لیا.

 لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی فرحت عباس کو بھی تحویل میں لے لیا۔

رکن پنجاب اسمبلی ہارون اکبر کو اچھرہ سے حراست میں لے لیا گیا. اس کے علاوہ پولیس نے میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو بھی گرفتار کر لیا، ڈاکٹر حسن محمود کو شادمان میں نکالی گئی ریلی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ 

مزیدخبریں