ممتاز قانون دان مخدوم وسیم قریشی کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو حلف برداری کے بعد مبارکباد، گلدستہ پیش کیا

10 Mar, 2024 | 03:10 PM

 (ویب ڈیسک)ممتاز قانون دان و رہنما انسانی حقوق مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ کی پنجاب کے نئے  چیف جسٹس مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی گورنر ہاوس لاہور میں منعقد تقریب حلف برداری میں شرکت۔

 چیف جسٹس  لاہور  ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے چیف جسٹس شہزاد احمد خان سے اردو زبان میں حلف لیا۔

تقریب میں عدالت عالیہ کے ججز ،  چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نواز ، کورکمانڈ لاہور ، آ ئی جی پنجاب ، بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ممتاز قانون دان مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ نے نئے چیف جسٹس آ ف لاہور  ہائیکورٹ مسٹر جسٹس شہزاد احمد خان اور ان کی  فیملی کو مبارکباد پیش دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات و مسرت کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں