بسام سلطان : ماہ رمضان کی آمد سے قبل اشیا خورونوش سمیت پھل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں پھل سبزیوں کی قیمتوں میں 50 سے 100 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، سیب کی فی کلو قیمت 120روپے سے بڑھ کر 150سے 200روپے، خربوزہ 130سے بڑھ کر 200،کینو 250سے بڑھ کر 300روپے درجن میں فروخت ہونے لگے، اس کے علاوہ کیلا 300روپے درجن، کھجور 800سےبڑھ کر 1200روپےکلو میں فروخت ہونے لگی۔
اوپن مارکیٹ میں ادرک 110سے بڑھ کر 130،لہسن 130سےبڑھ کر150روپےکلو، کھیرا 50سے مہنگاہو کر 80، اور پیاز 200سےبڑھ کر 300روپےکلو میں فروخت ہونے لگا۔
مہنگائی سے تنگ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ منافع خوری کا نوٹس لے تاکہ رمضان میں عوام کو ریلیف مل سکے۔
ماہ رمضان کی آمد ،اشیا خورونوش سمیت پھل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
10 Mar, 2024 | 02:28 PM