بارا تیوں کی گاڑی، ٹرک سے ٹکرا گئی،6افراد جاں بحق ،15 زخمی  

10 Mar, 2024 | 12:45 PM

Imran Fayyaz

(حیدر خانزادہ )شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل،بارات کو حادثہ،6افراد جاں بحق ،15 زخمی ہوگئے۔

 نواب شاہ میں  قومی شاہراہ کے بائی پاس پر بارا تیوں کی ڈاٹسن پک اپ ، ٹرک سے ٹکرا گئی ۔سوار 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔  لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قاضی احمد منتقل کردیا گیا ۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد  میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، واقعے کی تفتیش جاری  ہے ۔

مزیدخبریں