لیسکو:سحری و افطاری میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے  حتمی پلان تشکیل

10 Mar, 2024 | 12:27 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو سحری و افطاری میں بلا تعطل بجلی فراہمی کیلئے پلان کو حتمی شکل دیدی گئی، لیسکو کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں تین ٹیمیں تشکیل دیکر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔
وزارت پاور ڈویژن کی ہدایات پر لیسکو نے رمضان المبارک کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، جس کے مطابق لیسکو ریجن میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کی جائے گی۔

لیسکو چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ گھریلو صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، سسٹم مانیٹرنگ کیلئے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے، تمام افسران سحری و افطاری میں کنٹرول روم میں موجود ہوں گے جبکہ پاور کنٹرول روم کی مانیٹرنگ کیلئے علیحدہ ٹیم تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، اسی طرح گرڈ سسٹم آپریشن سرکل کی بھی علیحدہ ٹیم بنا دی گئی ہے اور سب ڈویژنز میں اضافی ٹرالی ٹرانسفارمرز کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے جلنے والے ٹرانسفارمر کو تین گھنٹے میں تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں