ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اے نے چھٹی کے روز اجلاس بلالیا،شہر میں ٹریفک روانی کی بہتری اور ٹریفک انجینئرنگ بارے ٹیپا کو ہدایات جاری

ڈی جی ایل ڈی اے نے چھٹی کے روز اجلاس بلالیا،شہر میں ٹریفک روانی کی بہتری اور ٹریفک انجینئرنگ بارے ٹیپا کو ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب نایاب)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت چھٹی کے روز اجلاس،اجلاس میں شہر میں ٹریفک روانی کی بہتری اور ٹریفک انجینئرنگ بارے ٹیپا کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔ 

  ڈی جی ایل ڈی اے ن طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ سڑکوں سے غیر ضروری بورڈز جبکہ بغیر منظوری کے لگائے گئے بورڈز  بھی ہٹا دیے جائیں۔ پارکنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ 

 اجلاس میں  طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ  ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انفورسمنٹ ونگ کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا۔ ایل ڈی اے، ٹیپا انفورسمنٹ ونگ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق سڑکوں پر پیچ ورک اور مرمت و بحالی کا کام کیا جائے۔