وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک پونچھ ہاؤس میں ماڈل رمضان بازار کے کنٹرول روم کا دورہ

10 Mar, 2024 | 11:31 AM

Imran Fayyaz

  (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پونچھ ہاؤس میں قائم صوبائی ماڈل بازار کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیش بورڈ اور پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا اور پرائس ایپ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ نے ڈیش بورڈ پر پیش کردہ اعداد و شمار کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں اور اس میں رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے ان کے گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے، رمضان پیکیج اوردیگر امور کے بارے میں ڈسٹرکٹ سکور کارڈ بنایا جائے گا جس پر خلاف ورزی کی صورت میں نمبر کم ہوں گے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے گھر میں ترسیل کی اطلاع بھی ڈیش بورڈ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

 اس موقع پر بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 10 رمضان تک تمام ضرورت مندوں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچ جائیں گے۔

 چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ، ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔

مزیدخبریں