پشاور: بورڈ بازار کے قریب موٹر سائیکل میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

10 Mar, 2024 | 09:12 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پشاور میں بورڈ بازار کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بورڈ بازار کے قریب موٹرسائیکل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، خودکش حملے سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا پلان کر کے نہیں کیا گیا بلکہ بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران پھٹا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں سمیت 10 شدت پسند ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

وزیراعظم کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور بورڈ بازار کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہباز شریف نے شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کیلئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، جبکہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

مزیدخبریں