ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار بازوؤں ا ور چار ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کو  سرجری کر کے نارمل بنا دیا گیا

 چار بازوؤں ا ور چار ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کو  سرجری کر کے نارمل بنا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شہر کے نجی ہسپتال میں  چار بازوؤں اور چار ٹانگوں کے ساتھ  پیدا ہونے والے بچے کو سرجری کر کے نارمل دو ہاتھ پاؤں والا بچہ بنا دیا گیا۔ سرجری کے بعد بچہ صحت یاب  ہو رہا ہے۔

حیدرآباد میں جڑواں بچوں کے حمل میں کجی کے باعث ایک بچہ چار ٹانگوں اور چار بازوؤں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ بچہ کی صحت اچھی تھی تاہم اس کے جسم کے ساتھ جڑے فالتو اعضا جو ڈاکٹروں کے مطابق نشونما نہ پا سکنے والے جڑواں بچے کے تھے، انیں سرجری کر کے الگ کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ سرجری کے بعد  بچہ مکمل طور صحت مند ہے۔

 خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش سیزیرین  سرجری سے ہوئی تھی۔بچے کی پیدائش کے وقت اس کے سینے کے ساتھ  دو ہاتھ ، دو پاؤں جڑے ہوئے تھے۔  ماہر سرجن اور ٹیم نے سرجری کرکے اضافی حصہ بچے کی جسامت سے الگ کردیا۔

حیدرآباد میں بچے کی اس طرح کی پیدائش اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔