سیشن عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت سنا دی

10 Mar, 2024 | 12:21 AM

ارشاد قریشی: سیشن عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔
 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل انجم نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے مقدمے میں  داؤد خان کو جرم ثابت ہونے پر کی سزائےموت کا حکم  دے دیا۔ عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ 

عدم ادائیگی ہرجانہ  ادا نہ کرنے کی صورت میں یہ رقم مجرم کی جائیداد کو فروخت کر کے  وصول کی جائے  گی۔  مجرم داؤد خان کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد  میں گزشتہ سال قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

مجرم پر چاکرہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے محمد نبیل کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

مزیدخبریں