ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان نگہبان امدادی سامان گھر پر بانٹنے کی بجائےشہریوں کو شادی ہال میں بلانے پر مریم نواز نے افسران کو سخت وارننگ دے دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: رمضان نگہبان  پیکیج کے سامان کی مستحق افراد ک وشادی ہال بلا کر تقسیم کی اطلاع ملنے پر مریم نواز نے انتظامیہ کو سخت وارننگ دے دی، امدادی سامان ہر صورت میں تمام مستحق شہریوں کے گھروں پر پہنچانے کی ہدایت کر دی، دوبارہ شکایت ملنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے یہ وارننگ ہفتہ کے روز رمضان نگہبان پروگرام کے صوبائی کنٹرول روم کے وزٹ کے دوران دی۔ مریم نواز نے نگہبان رمضان نگہبان پیکچ کی گھروں پر ترسیل میں تساہل برتنے اور ایک شہر میں مستحق شہریوں کو ماضی کی طرح شادی ہال میں بلوا کر وہاں اندادی سامان تقسیم کئے جانے کی شکایت موصول ہونے پر   چیف سیکرٹری کے سامنے سیکرٹری انڈسٹریزاحسان بھٹہ کو ڈانٹ پلا دی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آپ نے حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ہیں ۔ مجھے شکایت ملی ہے کہ کسی شادی ہال میں بلا کر راشن دیا گیا ہے۔رمضان نگہبان پیکچ کی گھروں میں ترسیل کی وجہ یہ تھی کہ لوگوں کو قطاروں میں کھڑا نہ ہونا پڑے ۔ اس پروگرام کا  پہلا نکتہ یہ ہے کہ لوگوں کو راشن ان کے گھر تک پہنچے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کرنے کے لئے  سکور کارڈ بنوایا جا رہا ہے۔ جو  اہلکار اپنے کام کا 100فیصد  رزلٹ نہیں دیں گے ان کو  جواب دہ ہونا پڑے گا ۔

، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر "نگہبان رمضان" کنٹرول روم امیدادی سامان  کی مستحق شہریوں کے گھروں پر ترسیل ، رمضان بازاروں اور رمضان کے دوران سرکاری خدمات کے متعلق  کسی بھی قسم کی شکایت کے فوری ازالے کیلیے قائم کیا گیا ہے۔