(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی استعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔
چیف جسٹس عطا عمر بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں،عدالت نے اس سلسلہ میں تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا۔
تحریک انصاف نے استعفوں کی ایک ساتھ منظوری کیلئے گزشتہ سال درخواست دائر کی تھی۔