ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

Psl 8,Peshawar zalmi,Multan sultans,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( ویب ڈیسک)پی ایس ایل 8 کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 243 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

رائلی روسو نے 51 گیندوں پر 12 چوکے اور 8 چھکوں کی مدد سے 121 رنز کی  اننگز کھیلی، کیرون پولارڈ 52 اور انور علی نے 8 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

            ملتان سلطانز کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمان، صائم ایوب اور ارشد اقبال ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے تھے۔