لاکھوں روپے مالیت کی ادوایات کی چوری پکڑی گئی

10 Mar, 2023 | 08:07 PM

(زاہد چوہدری) سروسز اسپتال لاہور میں لاکھوں روپے مالیت کی ادوایات چوری پکڑی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال لاہور کے میڈیکل یونٹ تھری سے ملازم شہزاد ادویات چوری کر کے فرار ہو رہا تھا کہ وارڈ بوائے نے شک کی بنیاد پر چور کو روک لیا۔ چوری کی جانے والی ادویات میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔

شہزاد نامی ملازم کو ادویات بازیابی کے بعد حوالا پولیس کر دیا گیا ہے۔ تھانہ شادمان کی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کرنے والے  ملازم شہزاد کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں