عمران خان اپنے کارکنوں سے غلاموں سے بدتر سلوک کرتا ہے، مریم نواز

10 Mar, 2023 | 07:28 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک )چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے دوٹوک انداز میں پیغام دیا ہے کہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن پہلے احتساب ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کیے جائیں گے،  اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو گند کا ٹوکرا سمجھ کر سر سے اتار پھینکا، عمران خان کے سہولت کار ایک ایک کرکے فرار ہو گئے ہیں، عمران خان، اس کی گھر والی اور پوری پی ٹی آئی چور ہے، جس نے خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی نہیں چھوڑی وہ کیا چھوڑے گا۔ 

 مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف 3بار وزیراعظم بنے اور ملک نے ہمیشہ ٹیک آف کیا، نوازشریف جب جب نیچے گیا ملک بھی تب تب نیچے گیا، آئی ایم ایف معاہدے سے بندھے ہاتھوں کے باوجود وزیراعظم نے آٹا مفت دینے کا کہا ہے، پنجاب والو!اپنے دشمن عمران خان کو پہنچانو اور اٹھا کر باہر پھینکو، سب جانتے ہیں عمران خان فتنہ، فساد اور انتشار خان ہے ۔

 چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، کیا ثاقب نثار کے بچے بھی قوم کے بچوں کی طرح سستی روٹی کو ترستے ہیں، پاناما بینچ والوں نے نوازشریف کے ساتھ نہیں غریب کی 2 روپے کی روٹی سے دشمنی کی، عمران خان کا اکنامک وژن انڈے، کٹے، مرغیاں اور بھنگ کی کاشت تھا، بھنگ کے اثرات معیشت اور عوام دونوں کو لے بیٹھے۔ 

نوازشریف کو نکالنے اور عمران خان کو لانے والے ثاقب نثار ہیں، بزدل عمران خان روز دیکھتا ہے کہ خواتین حفاظت کررہی ہیں یا نہیں، زمان پارک میں خواتین کی عزتوں سے جو ہور ہا ہے وہ شرمناک ہے، مقدمات چلنے تک عمران خان کی ٹانگ سے پلاسٹر نہیں اترے گا، عدالت بلاتی ہے تو کہتا ہے بیمار ہے، جلسے کے لیے بیماری یاد نہیں آتی، لیڈر وہ ہوتا ہے جو جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلے، مریم نواز کی جاں بحق پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کے درجات کی بلندی کی دعا، کارکن شہید ہوا اور عمران خان نے والد کو تعزیت کے لیے اپنے محل بلایا، ، عمران خان اپنے کارکنوں سے غلاموں سے بدتر سلوک کرتا ہے، گھر میں چھپنے والا کارکنوں کو مار کھانے کے لیے بلاتا ہے، آصف سعید کھوسہ نے کہا کیس لاؤ میں نوازشریف کو نااہل کرتا ہوں، نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والے خود بول رہے ہیں کہ سازش کی تھی۔

مزیدخبریں