علی رامے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر لاہورمیٹروبس سروس پر سفر کرنے والے مزدوروں کو بڑا ریلیف مل گیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر میٹروبس سروس کا آغاز صبح 6بجے سے کردیاگیا ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صبح6بجے میٹروبس چلنے سے ہزاروں مزدوروں کوبروقت منزل مقصود پرپہنچنے میں آسانی ہوگی۔
پنجاب حکومت نے یہ اقدام مزدوروں کی سہولت کیلئے اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے میٹروبس سروس کا آغاز صبح ساڑھے6بجے کیا جاتاتھا،نگران پنجاب کابینہ نے میٹروبس سروس صبح 6بجے شر وع کرنے کی منظوری دی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے امور کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس کو میٹروبس سروس صبح6بجے شروع کیے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا ۔چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر مزدوروں کو بڑا ریلیف مل گیا
10 Mar, 2023 | 05:54 PM