شہری احتیاط کریں،خطرے کی گھنٹی بج گئی 

10 Mar, 2023 | 05:24 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان میں ایچ آئی وی کا مرض وبائی صورتحال اختیار کرنے لگا ہے، مسئلے پر فوری قابو نہ پایا گیا تو پاکستان میں خطرناک صورتحال پیدا ہونےکا خدشہ ہے۔

سابق وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ چند عرصے میں ان کے ہر کلینک میں ایچ آئی وی کے تین سے چار نئے نوجوان مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، جس سے ثابت ہوتا ہےکہ اب یہ کوئی خاموش وبا نہیں رہی۔

سابق وفاقی مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا بھی کہنا ہےکہ پاکستان ایچ آئی وی کی "وبا کے دہانے" پر بیٹھا ہوا ہے۔

 وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر میں ہر مہینے ایچ آئی وی کے تقریباً ایک ہزار نئے کیس سامنے آ رہے ہیں لیکن اندازہ ہے کہ ایچ آئی وی میں مبتلا افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، صرف صوبہ سندھ میں ایچ آئی وی میں مبتلا بچوں کی تعداد تقریباً اٹھائیس سو سے زائد ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں