عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کرکوئٹہ پولیس کی لاہورآمد

10 Mar, 2023 | 04:38 PM

عابد چودھری :عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کرکوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی،ایس پی ندیم احمد، ڈی ایس پی عبدالستار،سب انسپکٹر ملک حمیداور کمانڈو قیصر اور سلطان ٹیم میں شامل تھے۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی،پولیس زرائع کے مطابق ۔ٹیم میں ایک ایس پی، ڈی ایس پی ، سب انسپکٹر، 2 کمانڈو اور ڈرائیورشامل تھے،کوئٹہ سے لاہور پہنچنے والی ٹیم نے لاہور پولیس سے رابطہ نہ کیا،ٹیم میں ایس پی ندیم احمد ڈی ایس پی عبدالستار اچکزئی، سب انسپکٹر ملک حمید شامل تھے،کوٹہ پولیس کی ٹیم کے زمان پارک پہنچنے سے پہلے ہی کورٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئے گئے۔

مزیدخبریں