ویب ڈیسک: کراچی ائیرپورٹ پر پرندہ ٹکرانے سے غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پرواز کے ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرانے سے طیارےکو واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کو طیارے سے اتارکر ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کیا جارہا ہے۔