فواد چوہدری کا علی بلال کے والد سے متعلق بڑا دعویٰ

10 Mar, 2023 | 01:01 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں ریلی کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال کے والد سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

سوشل میڈیا پر فواد چوہدری نے لکھا کہ انصاف وکلاء ونگ کے مطابق علی بلال شہید کے والد کو کل جنازے کے بعد اغوا کر لیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ علی بلال کے والد اور خاندان کے لوگ پولیس کی حراست میں ہیں۔

مزیدخبریں