معاشی چیلنجز کا سامنا ، پاک فوج کا 23مارچ کی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ

10 Mar, 2023 | 12:09 AM

Imran Fayyaz

 (احمد منصور)ملکی معاشی حالات کے باعث پاک فوج نے کفایت شعاری پالیسی اپناتے ہوئے 23مارچ کی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے اخراجات بچانے کے لئے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔

 پاک فوج کی جانب سے بچت کے لئے محدود پریڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے۔ 

 ذرائع کے مطابق پاک فوج مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ملکی ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں