ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن، 2 ایم این اے گرفتار،فضل الرحمان پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے  

Islam abad,police operation In parliment lodges
کیپشن: islamabad police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے لارلیمنٹ لاجز میں آپریشن شروع کردیا،ایم این اے جمال الدین اور صلاح الدین ایوبی کو گرفتار کرلیاگیا،دھکم پیل میں سینیٹر کامران مرتضیٰ زخمی ہو گئے ۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے ہیں، پی ڈی ایم سربراہ گرفتاری دیں گے۔

قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے انصار الاسلام کے رضاکاروں کی گرفتاری کیلئے جے یو آئی کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کے کمرے پر دھاوابول دیاتھا،پولیس اہلکار دروازے توڑ کر کمروں میں داخل ہو ئے،انصارالاسلام کے رضاکاروں کی گرفتاری کیلئے پارلیمنٹ لاجز کے گیٹ پر دھکم پیل ہوئی،دھکم پیل میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق زخمی ہو گئے ،جس پر ایم این اے آغا رفیع اللہ اور پولیس میں سخت تکرارہوئی۔

 ایاز صادق نے کہاکہ جب مذاکرات ہو رہے تھے ، پولیس کیسے اندر داخل ہوئی ؟ہم تمام ایم این ایز گرفتاری دیں گے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آئے اور وہ ہم سے بات کریں ،اپوزیشن ممبران نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیس پہلے پارلیمنٹ لاجز سے باہر جائے ،پولیس کس سے پوچھ کر لاجز میں داخل ہوئی ہے؟،خواجہ آصف، آغا رفیع اللہ بھی مولانا صلاح الدین کے لاج میں داخل ہو گئے۔