سونے کی قیمت میں کمی,  آج کا ریٹ جانئے

10 Mar, 2022 | 08:14 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سونے کی عالمی اور  مقامی قیمت میں کمی ، آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں  کمی ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا کی قیمت200روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31ہزار 200روپے ہوگئی ہے  جبکہ دس گرام سونا 171روپے گھٹ کر ایک لاکھ  12ہزار483روپے ہوگیا۔

 اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10ڈالر کی کمی سے 2005ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

مزیدخبریں