کیریئر کی شروعات میں  کن مشکلات کا سامنا رہا؟  مادھوری نے انکشاف کر دیا؟   

10 Mar, 2022 | 07:39 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )کوئی بھی شعبہ ہو آگے بڑھنا آسان نہیں ہوتا ،اگر بات کریں شوبز کی تو اداکار راتوں رات سٹار نہیں بن جاتے،بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے بھی کیریئر کے آغاز میں در پیش مشکلات کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ نے  ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک وقت میں لوگ مجھے ہیروئن مانتے ہی نہیں تھے اور اُن کی نظر میں عام سی لڑکی تھی کیونکہ سب کہتے تھے کہ مجھ میں ہیروئن جیسی کوئی بات ہے ہی نہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ لوگ مجھے کم عمر ہونے کا طعنہ بھی دیتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہمیشہ والدہ نے ان کا  حوصلہ بڑھایا اور ایک بات سکھائی کہ کامیابی  محنت سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے جس پر میں نے عمل کیا تو حوصلہ افزا نتائج ملے  اور پھر میری ایک پہچان بنی۔

مزیدخبریں