پنجاب یونیورسٹی میں سپورٹس گالا ،انٹرنیشنل گولڈمیڈلسٹ کی خصوصی شرکت

10 Mar, 2022 | 06:21 PM

(عثمان محبوب )یونیورسٹی آف پنجاب کے ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنس اینڈ فیزیکل ایجوکیشن میں سپورٹس گالا کا آج دوسرا روز جاری جس میں انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔

 دوسرے روز سب سے پہلے باسکٹ بال کا کھیل منعقد کیا گیا جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے مابین 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

باسکٹ بال کے بعد دوسرے نمبر پر والی بال کا ناک آوٹ راؤنڈ ہوا جس میں لڑکوں کی 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ والی بال سمیت کرکٹ، ٹیبل ٹینس ڈبل، ہاکی، بیڈ منٹن ڈبل، ٹگ آف وار اور فٹ سال بھی منعقد ہوا۔ ان تمام آوٹ ڈور ایکٹیویٹیس کے علاوہ ان ڈور میں چیس اور لْڈو کے کھیل بھی منعقد کئے گئے اور یہ تمام ایکٹیویٹیس آٹھویں سیمسٹر کے سینیئر طلباء کی جانب منعقد کی گئیں۔ایسی تمام فزیکل سرگرمیاں طلباء و طالبات کی جسمانی اور ذہنی نشو نما کیلئے مفید ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں