(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کے لیے نئے سفری قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع کردیا ، نئے ضوابط امارات آنے والے مسافروں کے لئے ایئرپورٹ پر نافذ کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے ضوابط کا تعلق ویکسین شدہ افراد کے زمرے سے ہے۔ انہیں کیو آرکوڈ پر مشتمل ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ اس زمرے میں آنے والوں سے ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ طلب نہیں کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں سے پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹو رپورٹ طلب کی جائے گی لہذا ضروری ہے کہ ٹیسٹ کا نمونہ امارات پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل کا ہو۔ اس زمرے میں شامل افراد سے کیو آر کوڈ پر مشتمل کورونا سے صحت یابی کی رپورٹ بھی قابل اعتماد ہو گی لیکن یہ رپورٹ امارات آنے سے پہلے ایک ماہ کے اندر جاری ہوئی ہو۔ یہ رپورٹ اس صورت میں موثر ہوگی جب امارات آنے والا کورونا میں مبتلا رہنے کے بعد اس سے صحت یاب ہوچکا ہو۔
متحدہ عرب امارات کے متعلقہ ادارے نے کورونا ایس او پیز سے متعلق کئی تبدیلیاں کی ہیں۔
متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لئے اہم خبر
10 Mar, 2022 | 06:10 PM