سٹی 42:ترین گروپ نے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے صوبائی وزاراء سے اظہار لا تعلقی کر دیا ۔
ترجمان ترین گروپ سعید اکبر نوانی کے مطابق دو روز قبل آصف نکئی اور اختر ملک نے وزیراعظم سے ملاقات کی لیکن وہ کبھی بھی گروپ کا حصہ نہیں رہے، عمران خان سے ملنے والے دیگر وزرا صمصام بخاری اور ہاشم ڈوگر بھی کبھی بھی ترین گروپ کے ممبر نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترین گروپ نے وزیر اعظم سے نہ ملنے کا فیصلہ جہانگیر ترین کی ہدایت کے بعد کیا.