شہریوں کے لئے اچھی خبر

10 Mar, 2022 | 05:37 PM

Imran Fayyaz

(زاہدچوہدری)کورونا وائرس میں واضح کمی ، چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 90 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے .
 تفصیلات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر میں واضح طور پر کمی آگئی ہے . چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے لاہور سمیت صوبے بھر میں کوئی موت نہیں ہوئی ،شہر میں  90 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بدستور 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے.

طبی ماہرین کہتے ہیں شہریوں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے اور رش والی جگہوں پر.ماسک کا استعمال جاری رکھنے سے کیسز میں مزید کمی آئے گی .

مزیدخبریں