ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقدمات کے اندراج میں ہیرا پھیری کیسے ختم ہو؟ تجاویز سامنے آگئیں

 مقدمات کے اندراج میں ہیرا پھیری کیسے ختم ہو؟ تجاویز سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مقدمات کے اندراج میں ہیرا پھیری کیسے ختم ہو؟ لاہور پولیس نے آئی جی پنجاب کو تجاویز  دے دیں۔

لاہور پولیس کی جانب سے آئی جی پنجاب کو جمع کرائی گئی تجاویز کے مطابق  پکار ون فائیو کی کالز پر ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا، مقدمہ کے اندراج کے بعد اطلاع دینے والے کالر کا بیان ضمنی میں درج کیا جائے گا، مقدمہ درج کرنے کے بعد انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ایچ اوز فیصلہ کریں گے کہ مقدمہ خارج کرنا ہے یا کیس عدالت میں بھجوانا ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق اب  مقدمہ کے اندراج کے لیے کسی درخواست کی بھی ضرورت نہیں ہو گی، مقدمہ کے اندراج کے بعد انویسٹی گیشن کے لیے بھی ٹائم فریم بنایا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کےاعلیٰ افسران کی عدم دلچسپی  کی وجہ سے تھانیداربروقت ترقیوں سےمحروم ہوگئے، 28انسپکٹرز کی سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس سی پی او نہ بھجوائی جاسکیں،  آئی جی نےسربراہان اورمذکورہ انسپکٹرزکو4 بارمراسلہ بھجوایا،  اےآئی جی ڈسپلن کی جانب سےحتمی نوٹس جاری کردیاگیا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ 11مارچ تک کاغذات مکمل کرکےاےآئی جی ڈسپلن کےپاس پیش ہوں، انسپکٹرسے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئےجلدپرموشن بورڈمنعقدکیاجائےگا۔

Sughra Afzal

Content Writer