ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان سے قبل گھی اور کوکنگ آئل  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

رمضان سے قبل گھی اور کوکنگ آئل  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: Oil Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رمضان المبارک سے قبل عوام پر ایک بار پھر  مہنگائی کا بم گرادیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں  15 روپے فی کلو  کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا کردیا گیا ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اور کوکنگ آئل بھی 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کیا گیا تھا، کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیگر مختلف اشیاء کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor