ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: PM Imran khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا پلان تیار کررکھا ہے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آنی۔عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے تحریک انصاف کےسینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب، اسد عمر، حماد اظہر، شفقت محمود کے علاوہ  قانونی ٹیم شریک ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ،  تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت بھی ہوئی ۔ اس موقع پر سینئر رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم  عمران خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا، پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پا لیں گے، تمام ارکان میرے ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

 عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، ایسا پلان تیار کررکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor