عمران خان کی عقل ماؤف ،،،’’بازاری زبان‘‘ پر اتر آئے ، شہبازشریف

10 Mar, 2022 | 12:14 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات نہیں پڑھتا، “نہیں چھوڑوں گا ” اور “چور و ڈاکو” کی رٹ وہ شخص لگا رہا ہے جس کی عقل ماؤف ہو چکی ہے، عمران خان کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے اور وہ خوفزدہ ہو چکا ہے، اس لئے دھمکیوں اور بازاری زبان پر اتر آیا ہے۔

 مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان سامنے آکر مقابلہ کرو، اوچھے ہتھکنڈے مت استعمال کرو، ہم تمہارے فسطائی ہتھکنڈوں کو نہ صرف جانتے ہیں بلکہ اس کا مقابلہ بھی کرتے رہے ہیں، ہم جیلوں میں بھی گئے ہیں اور اب بھی تمہارے ہر اوچھے اقدام کا مل کر مقابلہ کرینگے اور ناکام بنائیں گے۔عمران خان خارجہ پالیسی اور نازک معاملات پر غیر محتاط بیانات دے کر ملک اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران نیازی جس طرح کی زبان  استعمال کررہے ہیں انکو زبان پر نہیں لایا جاسکتا، عمران خان جہاں جارہے ہیں گندگی کے ڈھیر چھوڑ کرجارہے ہیں انہیں کون صاف کرے گا، عمران خان سستی اور گھٹیا سیاست کررہے ہیں۔

مزیدخبریں