ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل نہ کھیلنے کی وجہ بتادی

10 Mar, 2022 | 11:52 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی عدم دستیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران اکثر اوقات میری نیشنل ڈیوٹی ہوتی اس لئے مشکل ہوجاتا ہے۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے بتایا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، اسلام آباد کافی خوبصورت جگہ ہے، ضروری ہے کہ فینز کے ساتھ انجوائے کریں، کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی موجودگی سے فینز کو اینٹرٹین کروں۔

ان کاکہنا تھا کہ ہمارے اس دورے کے انعقاد کا کریڈیٹ بہت سے لوگوں کو جاتا ہے، ٹیسٹ سے پہلے پریکٹس میچ ملتا تو کنڈیشنز کا اور بہتر اندازہ ہوسکتا تھا۔ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ فائنل الیون کا فیصلہ ٹیم سلیکشن کمیٹی کرے گی، ابھی ہم نے کراچی میں وکٹ نہیں دیکھی، وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، بطور بیٹر تو میں ہر میچ میں سنچری بنانے کا خواہشمند ہوتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ امید ہے کراچی میں وکٹ ایسی ہوگی جس میں فینز کو اچھی کرکٹ ملے گی، اہم ہے کہ ہم اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلیں، لگتا ہے کہ یہاں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا زیادہ مفید ہوگا۔وارنر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کے دوران اکثر اوقات میری نیشنل ڈیوٹی ہوتی اس لئے مشکل ہوجاتا ہے۔

آسٹریلوی بیٹر نے کہاکہ وکٹ پر باؤنس یا پیس نہ ہو تو فاسٹ بولرز کو کھیلنا مشکل نہیں ہوتا، پہلے ٹیسٹ کی وکٹ سازگار نہیں تھی امید ہے کراچی میں اچھی وکٹ ملے گی۔ڈیوڈ وارنر نے شین وارن سے متعلق کہاکہ وارن سے ہر کسی کی جذباتی وابستگی تھی۔

مزیدخبریں