ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

تھانوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)شہر کے 45 پولیس سٹیشن جرائم کا گڑھ بن گئے ۔ 45 تھانوں میں شہر کا70فیصد کرائم سرزد ہونے لگا ۔ ڈی آئی جی نے تھانوں کو اے بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کر کے وسائل تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں45 تھانے ایسے ہیں جہاں شہر بھر کے کرائم کا 70 فیصد سرزد ہو رہا ہے اسی طرح 25 تھانوں میں شہر کا 22 فیصد کرائم ہوا جبکہ 26 تھانوں میں صرف 8فیصد کرائم سرزد ہوا اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس افسران نے جرائم کے اعتبار سے تھانوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا ہے ۔

ڈی آئی جی اپریشنز ساجد کیانی نے کرائم کے اعتبار سے تھانوں کو اے بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کر کے اے کیٹیگری کے تھانوں میں زیادہ وسائل اور نفری لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ اے کیٹیگری کے تھانوں میں ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کا پٹرولنگ پلان بھی چینج کیا گیا ہے اور پولیس کے محدود وسائل کو کرائم ہاٹ سپاٹ پر تقسیم کیا جا رہا ہے ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کرائم کے لحاظ سے تھانہ شاہدرہ ، چوہنگ ، رائیونڈ ، کاہنہ ، نشتر کالونی ، فیکٹری ایریا ، شیراکوٹ ، سبزاہ زار سمیت دیگر تھانے اے کیٹیگری میں شامل ہوئے جن پر اضافی نفری کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے

M .SAJID .KHAN

Content Writer