(سٹی42) بھارت نے ہمیشہ پاکستانی کی جانب سے دوستی کے لئے بڑھائے جانب والے اقدام کو غلط رنگ دیا اور سوشل میڈیا پر بوکھلاہٹ کا شکار مودی سرکاری بھی بے بنیاد الزامات لگانے سے بازی نہیں آرہی، مودی سرکاری کے پیروکار بھی اپنی سیاست چمکانے کے لئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں، پاکستانی مسافر طیارے کی مقبوضہ کشمیر میں ہنگامی لینڈنگ کو دیکھ کر بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت پر مودی کی حکومت ایک عذاب بن کر نازل ہوئی جس نے اپنی سیاست کو مزید چمکانے اور اپنی عوام کو خوش کرنے کے اپنے مخالفین پر بے بنیاد الزمات کی بارش کردی جس کی وجہ سے باشعور بھارتی عوام نے مودی کی ان حرکات پر کڑی تنقید کی اور مذاق اڑایا،اب بوکھلاہٹ کا شکار مودی سرکار اوربھارتی سکیورٹی ادارے کی پاکستانی قومی ائیر لائن( پی آئی اے) کے جہاز کی مقبوضہ کشمیر میں ہنگامی لینڈنگ نے دوڑیں لگادیں۔
بھارتی سکیورٹی اداروں اور مودی سرکار کی عقل سے پیدل ہوچکی، سرحد پار سے کوئی بھی پرندہ بھارت میں گھس آئے تو خوف کے بادل بھارتی پولیس اور مودی سرکار پر چھاجاتے ہیں، اب کی بار ایک غبارہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا مگر بھارتی میڈیا اورپولیس کے ہاتھ،پاؤں پھول گئے ۔
بھارتی خبررساں ادارے نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے اس کی وضاحت کی کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں کے ضلع کٹھوا کے ہیرا نگر سیکٹر کے سوترا چک گاؤں میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا۔
بعدازاں اس پر مودی سرکار اور فوج کا خوب مذاق اڑایا گیا، بھارتی صارف نے لکھا کہ مذاق سے قطع نظر،کیا ہمارے ریڈار نے اس غبارے کو نہیں دیکھا اور اگر دیکھا تو اسے کیوں نہیں مار گرایا، اسے زمین پر اترنے کیوں دیا؟بھارتی سرکار اور فوج کی بہاری دیکھ کر مینال نامی خاتون صارف نےمذاق اڑاتے ہوئے’فری پاکستان بلون'کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ یہ جمہوریت اور نقل و حرکت کی آزادی پر حملہ ہے، اوہ میرے خدایا، میں تو ہل کر رہ گئی ہوں، بھارت صرف 21 انچ کے غبارے سے خوفزدہ ہے۔