ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا: مزارات، شادی ہالز اور سینما گھر کھولنے کا فیصلہ واپس

کورونا: مزارات، شادی ہالز اور سینما گھر کھولنے کا فیصلہ واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کیلئے مزارات، شادی ہالز اور سینما گھر کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ 

 وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی، صوبائی متعلقہ حکام نے کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جبکہ کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں15 مارچ سے مزارات، شادی ہالز اور سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت دینے کے پہلے فیصلے کو واپس لے لیا گیا، کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

این سی اوسی  کے مطابق  ملک بھر میں تفریحی پارکس شام 6 بجے بند کردیئے جائیں گے جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے باہر بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہوگی،آؤٹ ڈور تقریبات کیلئے بھی 300 افراد تک کی اجازت ہوگی ، نئی نافذ کی گئی تمام پابندیوں کا جائزہ 12 اپریل کو دوبارہ لیا جائے گا، تاہم شہروں اور اضلاع میں ایس اوپیز کے اطلاق کیلئے صوبے خود مختار ہوں گے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے حملوں میں پھر تیزی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 239 ہوگئی, اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 216 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے ایک لاکھ 79 ہزار 654، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 150، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 433، بلوچستان میں 19 ہزار 141، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 46 ہزار 229 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 673 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer