بھارتی اداکارہ عرشی خان کا سب سے بڑا خواب پورا ہو گیا

10 Mar, 2021 | 02:10 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 14 میں چیلنجرز کی حیثیت سے قدم رکھنے والی بھارتی وماڈل اداکارہ عرشی خان نے ممبئی میں اپنا گھر خرید لیا۔

عرشی خان نے اپنے  ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے ہمیشہ ایک خواب دیکھا تھا کہ میں اپنے خوابوں کے شہر ممبئی میں اپنا گھر بناؤں اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرا خواب پورا ہوگیا، میں بگ باس اور اداکار سلمان خان کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔

انہوں نے  کہا کہ چند روز قبل میں کرائے کے گھر میں رہائش پزیر تھی لیکن اب میرا خود کا گھر ہے اور اس احساس سے مجھے خود پر فخر ہو رہا ہے، میں خدا کا بہت شکر ادا کرتی ہوں جو ہمیشہ میرا ساتھ دیتا ہے، اس کے بعد میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کروں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔

عرشی خان نے کہا کہ میں اپنے نئے گھر میں چیزوں کو اپنے طریقے سے ڈیزائن کر رہی ہوں جبکہ اس ضمن میں ڈیزائنرز بھی میری مدد کر رہے ہیں اور وہ ایسی چیزیں بنا رہے ہیں جس طرح میری خواہش ہے، نئے گھر میں منتقل ہونا سر درد ہوسکتا ہے لیکن میرے لیے یہ تفریح کا ماحول لگ رہا ہے۔

مزیدخبریں