لیگی کارکن نے لیڈی پولیس اہلکار کو تھپڑ جڑ دیا

10 Mar, 2021 | 01:59 PM

Malik Sultan Awan

عمر اسلم: صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی احتساب عدالت پیشی، مسلم لیگ ن کی کارکن تنویر چودھری نے لیڈی پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا، ڈی ایس پی صبح خان کاکہنا ہے کہ قانون کےمطابق لیگی کارکن کیخلاف کارروائی کریں گے۔
 
صدرمسلم لیگ ن میاں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پولیس کے درمیان دھکم پیل اور لڑائی، لیگی خاتون کارکن تنویر چودھری نے خاتون پولیس اہلکار کےساتھ بدتمیزی کی اور جب انہیں عدالت کے اندرجانے سے روکا گیا تو خاتون پولیس اہلکاروں کو تنویر چودھری نے تھپڑ مار دیا۔

پولیس خاتون اہلکاروں کو تھپڑ مارنے کےبعد لیگی کارکن کی جانب سے مسلسل بدتمیزی کی جاتی رہی، ڈی ایس پی صبح خان کا کہنا تھا کہ تنویر چودھری کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں