ملک اشرف: لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کی آمدن سے زائد اثاثے کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت، ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کردی، لیگی رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ چور چور اور کرپشن کا شور کرنےوالے اب پکڑے جا رہے ہیں، یہ خود کرپشن کرتے ہیں پھر کرپشن کا شور مچاتے ہیں۔
جسٹس سردار محمدسرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پرمشتمل دو رکنی بنچ نےسماعت کی۔ رانا ثناء اللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ رانا ثناءاللہ کے وکلاء امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد میں ہونےکےباعث پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت نے وکلاء کی عدم پیشی کےباعث رانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانت میں بغیر کارروائی 22 مارچ تک توسیع کردی۔
سماعت کے بعدلیگی رہنماء راناثناء اللہ نےمیڈیا سے گفتگوکرتےہوئےکہاکہ کل کی بات ہے وزیر اعظم اوپن بیلٹ کی بات کرتے تھے، چورچور اور کرپشن کا شور کرنیوالے اب پکڑے جا رہے ہیں، یہ خود کرپشن کرتے ہیں پھر کرپشن کا شور مچاتے ہیں، ان کے یوٹرن اور انتقام پوری قوم جان چکی ہے، عبدالغفور حیدری نے حکومتی آفر مسترد کر دی ہے، اکثریتی ووٹ توڑنے کیلئے پریشر ڈالا جا رہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔