ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ایل بی کا امتحان دینے والوں کے لئے بڑی خبر  

ایل ایل بی کا امتحان دینے والوں کے لئے بڑی خبر  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) ایل ایل بی کا امتحان دینے والوں کے لئے بڑی خبر ، پنجاب یونیورسٹی نے 6ماہ سے تاخیر کا شکار ایل ایل بی سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا،، دس ہزار سے زائد امیدواروں کو نتائج کا انتظار تھا۔ 

 تفصیلات کے مطابق ایل ایل بی کے سالانہ امتحانات گزشتہ سال ستمبر 2020 میں منعقد ہوئے تھے، کورونا وباءکے باعث امتحانات کے نتائج چھ ماہ سے التواءکا شکار تھے، 10ہزار سے زائد امیدواروں نے لاءکے امتحانات دیئے، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نتائج 3سالہ اور 5سالہ پروگرام کے جاری کیے گئے ہیں۔
 واضح رہے کہ تین سالہ ایل ایل بی پارٹ ون پروگرام میں کامیابی کا تناسب 48.35 فیصد رہا، پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 56 فیصد رہا، پارٹ تھری کا تناسب 66.77 فیصد رہا، پانچ سالہ ایل ایل بی پارٹ ون پروگرام میں کامیابی کا تناسب 40.85 فیصد رہا، پارٹ ٹو کا تناسب67.67 فیصد، پارٹ تھری کا تناسب 37.19 فیصد اور پارٹ فور کی کامیابی کا تناسب 73.62 فیصد رہا۔