ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پارکنگ کمپنی کا ای ٹکٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور پارکنگ کمپنی کا ای ٹکٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (عثمان علیم) جعلساز پرچی مافیا سے چھٹکارے کیلئے لاہور پارکنگ کمپنی نے شہر کے 8 مقامات پر ای ٹکٹنگ پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 لاہور پارکنگ کمپنی نے شہر کے آٹھ مقامات پر ای ٹکٹنگ پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا، مال روڈ، لبرٹی، گلبرگ سمیت آٹھ مقامات پر ای ٹکٹنگ سروس شروع کی جائے گی، ای ٹکٹنگ کے لیے ساڑھے تین ملین کی لاگت سے مشینیں خریدی جائیں گی، جبکہ دیگر مقامات پر جاری کی جانے والی پرچی بک پر جعل سازی روکنے کے لیے بار کوڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اوور چارجنگ کم کرنے اور پارکنگ کمپنی کا ریونیو بڑھانے کے لیے ای ٹکٹنگ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

 چیئرمین لاہور پارکنگ کمپنی شاہ رخ جمال بٹ کا کہنا ہے کہ شہر کے متعدد مقامات پر جعلی پرچیوں پر اوور چارجنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں، ای ٹکٹنگ سے دو نمبری کا خاتمہ جبکہ کمپنی کا ریونیو بڑھایا جا سکے گا، پائلٹ پراجیکٹ کو دیگر مقامات تک توسیع دی جائے گی، کمپنی میں مالی بے ضابطگیوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں، چار کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابگیاں سامنے آئیں، جس نے بھی بے ضابطگی کی ریکوری کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer