ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے 18 منصوبے تیار

پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے 18 منصوبے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (علی اکبر) پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے بزدار سرکار سرگرم، پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے 18 منصوبے تیار کر لیے گئے، منصوبوں کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پنجاب حکومت نے کوشیشں تیز کر دی ہیں، سیاحت کے 18 منصوبوں کا پلان تیار کرنے کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق چیئر لفٹ کی اپ گریڈیشن اور دیگر سہولیات کی فراہمی بشمول سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے باڑ، ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی رہائش گاہ کی تعمیر ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق کوٹلی ستیاں میں ویو پوائنٹ، کروڑ پارک وے اور چکوال پارک وے کی تعمیر کی جائے گی، کلر کہار جھیل کیلئے واٹر سکوٹرز، پیڈل بوٹس، اور موٹر بوٹس کی خریداری ہوگی، دھرابی جھیل چکوال میں ریزارٹ کی تعمیر ہوگی، کھبیکھی جھیل ضلع خوشاب میں ٹورسٹ ریزارٹ کی توسیع اور تفریح پارک کے قیام کیلئے زمین کی خریداری کی جائے گی جبکہ کالا باغ ضلع میانوالی میں واٹر سپورٹس اور تفریح پارک کا قیام عمل لایا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ یوٹل مینجمنٹ اور ٹورازم کمپلیکس کی تعمیر کی جائے گی، دراوڑ فورٹ چولستان میں ریزارٹ کا قیام، پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کار کی مکینیکل اپ گریڈیشن، کوہ سلمان میں پارک وے کا منصوبہ، اچھالی جھیل اور کھبیکھی جھیل کیلئے کشتیوں کی خریداری جبکہ پنجاب کی نمائشیں بزریعہ ڈاکو مینٹریز، پبلسٹی، ٹورازم میلوں کا انعقاد اور پروموشن شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer