بینک روڈ (علی ساہی) پنجاب پولیس سے عوام کو زیادہ شکایات کیوں؟ معمہ حل ہوگیا، افسروں اور اہلکاروں کا پسندیدہ کام رشوت کا لین دین نکلا۔
ترقی دلوانے کیلئے رشوت لینے والے ایگزیکٹو برانچ کے اہلکار نے مزید افسران سے ترقی کیلئے پیسے لینے کے انکشافات کردیئے، لاہور کے دو انسپکٹرز سمیت 20 اہلکاروں نے بھاری رشوت دی، پنجاب پولیس میں بھرتیوں کے بعد ترقیوں کا عمل بھی داغدار ہوگیا، رشوت لیکر ڈی ایس پیز کے عہدے پر ترقیاں دینے کے کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔
ایگزیکٹو برانچ کے گرفتار کئے گئے ملزم شہزاد نے تفتیش میں مزید انکشافات کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ لاہور کے دو انسپکٹرز سمیت 20 اہلکاروں سے ترقیوں کے لیے بھاری رشوت لی۔ ملزم نے لاہوراور سپیشل برانچ کے انسپکٹرز سے پروموشن کے لئے پانچ، پانچ لاکھ وصول کیے، دونوں انسپکٹرز نے ڈی ایس پیز کے عہدے پر ترقیوں کے لیے پانچ لاکھ روپے رشوت دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد کے پر مزید مقدمات درج کیے جائیں گے، ملزم نے پنجاب پولیس میں بھرتیوں کے لیے بھی امیدواروں سے لاکھوں روپے رشوت لی، رشوت لینے والا شہزاد ایگزیکٹو برانچ میں تعینات تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مزید افسران اور اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔