جونیئر افسران کی موجیں ،سینئر منہ تکتے رہ گئے

10 Mar, 2021 | 10:42 AM

Imran Fayyaz

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے سینئر افسران کو ڈی سی کی تعیناتی کے لئے نظر انداز کرنا شروع کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب نے دوبارہ سولہ اضلاع میں جونیئر افسران کو ڈی سی لگا دیا۔ گریڈ 19 کے افسران منہ دیکھتے رہ گئے اور گریڈ 18 کے افسران ڈی سی لگ گئے۔
ڈی سی کی اسامی گریڈ 19 اور ڈویژ نل ہیڈ کوارٹر میں گریڈ بیس کی سیٹ ہے۔گریڈ 18 کے ڈی سی لگنے سے سینئر افسران کی حق تلفی ہونے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی وہاڑی مبین الہی جونئیر گریڈ کے ڈی سی تعینات ہیں۔ ڈی سی جھنگ فیاض موہل ، ڈی سی ڈی جی خان محمد علی اعجاز جونیئر افسر ہیں لیکن ڈی سی تعینات ہیں۔
 اس کے علاوہ جو افسران جونیئر ہونے کے باوجود ڈی سی تعینات ہیں ان میں ڈی سی راجن پور احمر نائیک ، ڈی سی چنیوٹ محمد ریاض ، ڈی سی شیخوپورہ اصغر جوئیہ ، ڈی سی جہلم راﺅ پرویز اختر ڈی دی گجرات سیف انور جپہ، ڈی سی چکوال بلال ہاشم ، ڈی سی میانوالی عمر شیر چٹھہ ، ڈی سی بھکر سید موسی رضا ، ڈی سی ٹوبہ عمر جاوید ، ڈی سی خانیوال ظہیر عباس شیرازی ، ڈی سی ساہیوال بابر بشیر سمیت ، ڈی سی رحیم یار خان علی شہزاد شامل ہیں جو، جونیئر افسر ہیں لیکن ڈی سی تعینات ہیں۔ 

مزیدخبریں