پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے کا آج سے آغاز

10 Mar, 2021 | 09:58 AM

Imran Fayyaz

سٹی42: کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگادوسرے مرحلے کے آغاز میں میں سینئر سٹیزن کو ویکسین لگائی جائے گی۔ زیادہ عمر والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس ہدایات بھیجی جائیں گی۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کورونا ویکسین سے متعلق بتایا کہ کہ کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا جس کےلئے سینئر سٹیزن یعنی بزرگ شہریوں کو ویکسین کےلئے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔
 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جان کی بازی ہا رگئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی۔ 
 واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 93 لاکھ 18 ہزار 38 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 425 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 216 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کیسز کے بڑھنے کی وجہ سے حکومت نے ویکسینشن کا عمل بھی تیز کر دیا ہے ۔

 گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں کورونا کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، کورونا کے پھیلاؤکی شرح 3.31 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ ایک بار پھر شدت اختیار کر رہا ہے۔ پچھلے دو ماہ میں کورونا کے حوالے سے واضع کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب ایک ہفتے میں صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے اور کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3.31 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد تک ہوگئی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔

مزیدخبریں