(رضوان نقوی) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19کے دو افسروں کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد محمود کا اسلام آباد سے لاہور تبادلہ کرکے ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹرشہزاد محمود کو ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹر خرم علی قادری کا اسلام آباد سے لاہور تبادلہ کرکے انہیں بھی لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہورمیں ایڈیشنل کمشنرتعینات کردیا گیا ہے۔